5 دسمبر 2013 - 20:30
جنوبی افریقا کے سابق صدر نیلسن منڈیلا انتقال کرگئے

جنوبی افریقا کے سابق صدر اور نوبل انعام یافتہ شخصیت نیلسن منڈیلا طویل علالت کے بعد جوہانسبرگ میں اپنی رہائش گاہ پر انتقال کرگئے ہیں۔

ابنا: جنوبی افریقا کے سابق صدر اور نوبل انعام یافتہ شخصیت نیلسن منڈیلا طویل علالت کے بعد جوہانسبرگ میں اپنی رہائش گاہ پر انتقال کرگئے ہیں۔موصولہ رپورٹ کے مطابق نیلسن منڈیلا کے انتقال کا اعلان جنوبی افریقہ کے صدر جیکب زوما نے کیا،جیکب زوما کا کہنا تھا کہ جنوبی افریقا اپنے ایک عظیم بیٹے سے محروم ہوگیا۔ نیلسن منڈیلا کے انتقالپر اس ملک کا پرچم 7دسمبر تک نو سونگوں رہے گا۔95 سالہ نیلسن منڈیلا کئی ماہ سے پھیپڑوں کے مرض میں مبتلا تھے جنہیں5 مرتبہ اسپتال منتقل کیا گیا،لیکن کل رات طویل علالت کے باعث انتقال کرگئے۔نیلسن منڈیلا 18 جولائی 1918 کو جنوبی افریقا کے شہر تانسکی میں پیدا ہوئے،اقوام متحدہ منڈیلا کے یوم پیدائش کو منڈیلا ڈے کا نام بھی دے چکا ہے۔ نیلسن منڈیلا کو نسل پرستی کے خلاف آواز بلند کرنے پر نوبل پرائز سے نوازا گیا ۔ نیلسن منڈیلا 1994 میں جنوبی افریقا کےپہلے جمہوری صدر منتخب ہوئے،نیلسن منڈیلا جنوبی افریقا کے پہلے سیاہ فام صدر بھی تھے ۔انہوں نے زندگی کے 28 سال جیل میں بھی گزارے۔نیلسن منڈیلا کے انتقال پر عالمی رہنماؤں نے افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون نے نیلسن منڈیلا کے انتقال پر افسوس کااظہار کیا۔.۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲